جاپان: 6.3 کی شدت سے زلزلہ

جاپان کے شمال مشرق میں 6.3 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

1247737
جاپان: 6.3 کی شدت سے زلزلہ

جاپان کے شمال مشرق میں کل 6.3 کی شدت سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

امریکی زولوجک ریسرچ سینٹر USGS کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق زلزلے کا مرکز نئیم شہر سے 54 کلو میٹر شمال مشرق میں اور گہرائی 38.6 کلو میٹر زیر زمین ریکارڈ کی گئی ہے۔

تاہم جاپان کے محکمہ موسمیات نے زلزلے کی شدت6.2 اور زیر زمین گہرائی 50 کلو میٹر بتائی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے فوکوشیما اور میاگی  میں بھی محسوس کئے گئے ہیں اور زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ نہیں دی گئی۔

جاپان کے قومی ٹیلی ویژن چینل NHK کے مطابق بجلی  کی کمپنیوں نے زلزلے کی وجہ سے کسی قسم کے نقصان کے اندیشے کے مقابل علاقے کے جوہری ری ایکٹروں  کو کنٹرول کیا ہے۔

واضح رہے کہ جاپان میں 11 مارچ 2011 میں 9 کی شدت سے آنے والےزلزلے  کے بعد سونامی کی آفت کا سامنا ہوا جو   فوکوشیما 1 جوہری پاور پلانٹ میں ریڈیو ایکٹیو اخراج  کا سبب بنا تھا۔



متعللقہ خبریں