ہانگ کانگ میں مظاہرین اور پولیس تصادم کی مذمت کی جاتی ہے: حکومت چین

یجنگ میں چین کے اس خصوصی انتظامی علاقے سے متعلقہ امور کے دفتر کے ایک ترجمان نے کہا کہ اہم ترین بات ہانگ کانگ میں قانون کی عمل داری اور عوامی نظم و ضبط کی بحالی ہے

1244317
ہانگ کانگ میں مظاہرین اور پولیس تصادم کی مذمت کی جاتی ہے: حکومت چین

چینی حکومت کی طرف سے ہانگ کانگ میں پولیس اور مظاہرین کے مابیں پرتشدد تصادم کی بھرپور مذمت کی گئی ہے۔

بیجنگ میں چین کے اس خصوصی انتظامی علاقے سے متعلقہ امور کے دفتر کے ایک ترجمان نے کہا کہ اہم ترین بات ہانگ کانگ میں قانون کی عمل داری اور عوامی نظم و ضبط کی بحالی ہے۔

 ترجمان نے کہا کہ ان پرتشدد واقعات کی وجہ ایسے انتہا پسند عناصر کی طرف سے طاقت کا استعمال بنا جنہوں نے وہاں سلامتی کو خطرے میں ڈالتے ہوئے شہری زندگی مشکل بنا دی تھی۔

یاد رہے کہ  ہانگ کانگ میں ہزار ہا شہریوں کی طرف سے مقامی سیاسی قیادت کے خلاف مظاہرے کئی ہفتوں سے جاری ہیں جس دورانگزشتہ  ہفتے اور اتوار کو بھی وہاں کافی بدنظمی دیکھنے میں آئی تھی۔



متعللقہ خبریں