افغانستان: اوپر تلے 3 بم حملے
دارالحکومت کابل میں اوپر تلے 3 مختلف بم حملے، ایک شخص ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اوپر تلے 3 مختلف بم حملے کئے گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق حملوں میں ایک شخص ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے ذرائع ابلاغ کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ پہلا حملہ یونیورسٹی کی بس پر کیا گیا جبکہ دیگر2 حملے پہلے کے قریبی مقامات پر کئے گئےہیں۔
رحیمی نے کہا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حملے میں ایک شخص ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں ایک صحافی بھی شامل ہے۔
حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی۔
متعللقہ خبریں
![لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/9b30/292d/1315/66694a5900688.jpg?time=1718350573)
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
لیبیا میں اقامہ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
![روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/8989/5073/8f50/6563293283081.jpg?time=1718350573)
روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک
روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ