افغان دارلحکومت میں ایک منی بس میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا

عینی شاہدین نے دعوی کیا ہے کہ دھماکے  کے بعد انہوں نے بعض افراد کے مردہ جسموں کو دیکھا ہے

1208643
افغان دارلحکومت میں ایک منی بس میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا

افغان دارالحکومت کابل میں وزارت برائے  حج و اوقاف  کے ملازمین کی بس سروس  میں نصب کردہ بم کے پٹھنے کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔

دفترِ داخلہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ کے مطابق  جب ملازمین کی منی بس براقی محلے سے گزر رہی تھی تو اس وقت اس میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔

اعلامیہ کے مطابق اس حملے  میں ابتدائی معلومات کے مطابق دس افراد زخمی ہو ئے ہیں تو  مخالف سمت سے آنے والی ایک دوسری گاڑی بھی  دھماکے سے بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

عینی شاہدین نے دعوی کیا ہے کہ دھماکے  کے بعد انہوں نے بعض افراد کے مردہ جسموں کو دیکھا ہے۔

حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نےقبول نہیں کی۔



متعللقہ خبریں