پاپا نیو گینی کے وزیراعظم نے استعفی دے دیا
پاپا نیو گینی کے وزیراعظم پیٹر او نیل نے استعفی دیتے ہوئے اب اپنا قلمدان سابق وزیراعظم سر جولیس چان کو سونپا ہے
پاپا نیو گینی کے وزیراعظم پیٹر او نیل نے استعفی دے دیا ہے ۔
7 سال سے عہدے پر فائز وزیراعظم نے اب اپنا قلمدان سابق وزیراعظم سر جولیس چان کو سونپا ہے ۔
دارالحکومت پورٹ موریسبی میں ایک بیان کے دوران انہوں نے کہا کہ میرا یہ فیصلہ ملکی استحکام کےلیے ضروری تھا اور میں نے بعض عناصر کی خواہشات کے احترام یہ فیصلہ کیا ہے اور اس بارے میں ہم خیال ہیں کہ حکومت میں تبدیلی ناگزیر تھی ۔
یاد رہے کہ پیٹر او نیل کے حامی متعدد ارکان پارلیمان اُن کی جماعت ترک کرتےہوئے حزب اختلاف میں شامل ہو گئے تھے ۔
متعللقہ خبریں
افغانستان: طوفانی بارشیں اور سیلاب، 15 افراد ہلاک
صوبہ بدخشاں اور صوبہ بغلان میں سیلابی ریلے کی وجہ سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں
بھارت: لُونا پارک میں آگ بھڑک اُٹھی، 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک
راجکوٹ میں واقع لُونا پارک میں آگ لگ گئی۔ واقعے میں 9 بچوں سمیت 27 افراد ہلاک ہو گئے