ایران اپنی دفاعی تیاریوں کومکمل کرچکا ہے، کسی حملےکی صورت میں فوراًجواب دیا جائے گا:ایرانی وزیر دفاع

انہوں نے کہا کہ   ایران دشمنوں کی ہر طرح کی ممکنہ جارحیت اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے دفاعی اور فوجی تیاری کے لحاظ سے بہت ہی آئیڈیل پوزیشن میں ہے

1201944
ایران اپنی دفاعی تیاریوں کومکمل کرچکا ہے، کسی حملےکی صورت میں فوراًجواب دیا جائے گا:ایرانی وزیر دفاع

ایران کے وزیر دفاع  امیر  حاتمی  نے کہا ہے کہ   حملے کی صورت میں فوجی تیاریوں  کو بلند  درجے تک پہنچاتے  ہوئے مکمل کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ   ایران دشمنوں کی ہر طرح کی ممکنہ جارحیت اور خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے دفاعی اور فوجی تیاری کے لحاظ سے بہت ہی آئیڈیل پوزیشن میں ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے یہ دفاعی آمادگی پابندیوں کے سخت ترین ایام میں حاصل کی ہے - وزیردفاع جنرل حاتمی نے کہا کہ علاقے اور خاص طور پر عراق اور شام میں دہشت گردوں کی شکست امریکا اور دہشت گردوں کے حامی ملکوں پر کاری ضرب ہے ۔

دریں اثنا ایرانی فوج کے خاتم الانبیا ایئرڈیفنس ہیڈکوارٹر کے کمانڈر علی رضا صباحی فرد نے تہران میں میزائل اور ریڈار کی تیاری کے منصوبوں کا معائنہ کرنے کے موقع پر کہا کہ ایران نہ صرف یہ کہ اپنی دفاعی ضرورت کے سبھی وسائل کو خود تیار کرتا ہے بلکہ دیگر ملکوں کی ایئرڈیفنس سسٹم کی ضروریات کو بھی پورا کرسکتا ہے ۔

 انہوں نے میزائل اور ریڈار سسٹم کی تیاری میں انجام پانے والے اقدامات پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مغربی ملکوں کی وعدہ خلافیوں اور ظالمانہ پابندیوں نے اپنے دفاعی نظام و وسائل کو زیادہ سے زیادہ تیار کرنے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے عزم و ارادے کو مزید مستحکم بنادیا ہے۔



متعللقہ خبریں