افغانستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، طالبان کے زیر کنٹرول علاقے واگزار

افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں افغان فوج نے آپریشن کر کے تحصیل ارغنچ خواہ کو طالبان کے کنٹرول سے واپس لے لیا

1175761
افغانستان: سکیورٹی فورسز کا آپریشن، طالبان کے زیر کنٹرول علاقے واگزار

افغانستان کے شمال مشرقی صوبے بدخشاں میں افغان فوج نے آپریشن کر کے تحصیل ارغنچ خواہ کو طالبان کے کنٹرول سے واپس لے لیا ہے۔

افغان وزارت  دفاع کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق تحصیل کو طالبان کے قبضے سے چھڑانے کے لئے سکیورٹی فورسز کی طرف سے کئے گئے آپریشن میں 14 عسکریت پسند ہلاک ہو گئے ہیں۔

بیان کے مطابق آپریشن کے نتیجے میں تحصیلی مرکز اور دیہات کا کنٹرول سکیورٹی فورسز کے ہاتھ چلا گیا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان نے 3 روز قبل حملہ کر کے تحصیل کا کنٹرول اپنے قبضے میں لے لیا تھا۔



متعللقہ خبریں