ملک کا نام بدل کر" مہارلیکا" رکھ دیا جائے: فلپائنی صدر

فلپائنی پریس کے مطابق ، ڈوئٹرٹے نے  کہا کہ فلپائن کا نام  ہسپانوی نو آبادتی نظام کی باقیات  ہے   جسے فلپ دوئم کے نام سے منسوب کیا گیا تھا جسے" مہارلیکا" کے نام سے بدل دیا جائے تو بہتر ہوگا

1144288
ملک کا نام بدل کر" مہارلیکا" رکھ دیا جائے: فلپائنی صدر

 فلپائنی صدر  روڈریگو ڈوئٹرٹے  نے ملک کا نام  بدلنے ک تجویز دی ہے ۔

 فلپائنی پریس کے مطابق ، ڈوئٹرٹے نے  کہا کہ فلپائن کا نام  ہسپانوی نو آبادتی نظام کی باقیات  ہے   جسے فلپ دوئم کے نام سے منسوب کیا گیا تھا جسے" مہارلیکا" کے نام سے بدل دیا جائے تو بہتر ہوگا۔

 صدارتی ترجمان  سلوادور پانیلو   نے بھی اس بات کی تائید  کی  اور کہا کہ    پارلیمان اس سلسلے میں  قانون سازی کرتےہوئے  ریفرنڈم کےلیے عوام کے سامنے یہ تجویز   رکھ سکتی ہے۔

" مہارلیکا" ملائی زبان   کا لفظ ہے جو کہ ملک میں بسی ملائی آبادی کی ترجمانی کرتا ہے۔

اس نام کی تجویز سابقہ صدر فرڈینانڈمارکوس نے بھی دی تھی ۔

 



متعللقہ خبریں