جاپان: ریستوراں میں دھماکہ،42 افراد زخمی

جاپان کے شمالی شہر سا پورو  میں واقع ایک ریستوراں میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں  42افراد زخمی ہوگئے ہیں

1108031
جاپان: ریستوراں میں دھماکہ،42 افراد زخمی

جاپان کے شمالی شہر سا پورو  میں واقع ایک ریستوراں میں ایک زور دار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں  42افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

جاپانی پولیس کے مطابق شمالی جزیرے ہوکیڈے کےصدر مقام  سیپورو میں اس ریستوراں میں گزشتہ  شب  ساڑھے آٹھ بجے کے قریب دھماکہ  ہوا ۔

 41 زخمیوں  کو معمولی زخم آئے ہیں البتہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

زخمیوں کو نزدیک واقع اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے اور ان کا وہاں علاج جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی وجوہ کی تحقیقات کی جارہی ہے اور اس کے پاس واقعے کی مزید کوئی تفصیل نہیں ہے۔



متعللقہ خبریں