انڈونیشیا: لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7ا فراد ہلاک اور 9 زخمی

سماٹرا میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7ا فراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے

1099241
انڈونیشیا: لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7ا فراد ہلاک اور 9 زخمی

انڈونیشیا کے شمالی صوبے سماٹرا میں شدید بارشوں کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں 7ا فراد ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

روزنامہ کومپاس کی خبر کے مطابق شمالی صوبے سماٹرا  کے علاقے کارو میں ایک تعطیلی گاوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں ایک گھر کہ جس میں 16 یونیورسٹی طالبعلم ٹھہرے ہوئے تھے مٹی تلے دب گیا۔

مٹی کے تودے سے 7 طالبعلموں کی لاشیں نکالی گئی ہیں جبکہ 9 طالبعلم زخمی ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ مون سون بارشوں  کے زیر اثر منطقہ حارہ کے خطّے انڈونیشیا میں سال بھر میں شدید بارشوں کی وجہ سے ایک تواتر کے ساتھ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسی آفات کا سامنا ہوتا رہتا ہے۔



متعللقہ خبریں