امریکہ اور دیگر ممالک کی اپیل محاذ آرائی کو ہوا دے رہی ہے: کِم سونگ

امریکہ اور دیگر ممالک نے اجلاس کی اپیل کرکے بد نیتی اور مکاری کے حامل تمام طریقوں کو استعمال کرنے کی کوشش کی ہے: کِم سونگ

1096806
امریکہ اور دیگر ممالک کی اپیل محاذ آرائی کو ہوا دے رہی ہے: کِم سونگ

شمالی کوریا  نے، امریکہ کی ٹرمپ  انتظامیہ اور بعض دیگر ممالک کی طرف سے  پیانگ یانگ کے انسانی حقوق  سے متعلق ریکارڈ پر غور کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  سے نشست کی اپیل کئے جانے   پر تنقید کی ہے۔

اقوام متحدہ کے لئے شمالی کوریا کے سفیر کِم سونگ نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے لئے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ امریکہ اور دیگر ممالک نے اجلاس کی اپیل  کرکے بد نیتی اور  مکاری کے حامل تمام   طریقوں کو استعمال کرنے کی کوشش کی ہے۔

کِم نے کہا ہے کہ امریکہ اور بعض دیگر ممالک  کی طرف سے شمالی کوریا کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر بحث کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی اپیل امن مرحلے  کے ساتھ تعاون کی بجائے محاذ آرائی کو ہوا دے رہی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  گذشتہ سال  تک شمالی کوریا میں مسلح جھڑپوں  اور جوہری جنگ کا امکان دنیا کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں  زیادہ تھا لیکن شمالی کوریا کی امن پسند کوششوں کی وجہ سے کوریا جزیرہ نما میں امن اور استحکام کا ماحول پیدا ہوا ہے۔

کِم نے کہا ہے کہ ہم نے ، امریکہ کے علاوہ  کونسل کے تمام اراکین کو، 4 سال سے شمالی کوریا کے انسانی حقوق کے ریکارڈ پر بحث سے متعلقہ نشستوں  کے اختتام کے حق میں ووٹ دینے کے لئے، تحریریں روانہ کی ہیں۔



متعللقہ خبریں