افغانستان، صوبہ میدان وارداک میں خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک

علاقے کے اسپتال نے اعلان کیا ہے کہ اس واقع میں زخمی ہونے والے 31 زخمیوں کو زیر ِ علاج لے لیا گیا ہے

1076690
افغانستان، صوبہ میدان وارداک میں خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک

افغان صوبے میدان وارداک میں خود کش حملے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے۔

محکمہ پولیس کے ترجمان حکمت اللہ درانی  کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے بم لادی گاڑی  کے ذریعے میدان وارداک پولیس  مرکز کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے بتایا کہ اس حملے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

علاقے کے اسپتال نے اعلان کیا ہے کہ اس واقع میں زخمی ہونے والے 31 زخمیوں کو زیر ِ علاج لے لیا گیا ہے۔

اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں