بھارت: آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکہ 3 افراد ہلاک

صوبہ آندھرا پردیش میں آتش بازی کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک 3 زخمی

1055082
بھارت: آتش بازی کی فیکٹری میں دھماکہ 3 افراد ہلاک

بھارت کے جنوب مشرق میں آتش بازی کی غیر قانونی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہندوستان ٹائمز  کی خبر کے مطابق صوبہ آندھرا پردیش کے شہر راجاہام ہندرا وارام  میں آتش بازی کی فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

دھماکے کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کروا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صوبہ آندھرا پردیش میں کثیر تعداد میں آتش بازی کی غیر قانونی  فیکٹریاں موجود ہیں ۔

گذشتہ سال صوبہ مدھیہ پردیش میں آتش بازی کی ایک فیکٹری میں دھماکے کے نتیجے میں 23 مزدور ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں