بھارت: مون سون بارشیں 774 افراد کی جان لے گئی

بھارتی محکمہ داخلہ  کے مطابق، مون سون بارشوں کے باعث  کیرالہ  میں 187، اتر پردیش  میں 171، مغربی بنگال میں 170،مہاراشٹر میں 139 جبکہ گجرات میں 52 ،آسام میں 45 اور  ناگا لینڈ میں  10 افراد ہلاک ہوئے

1030977
بھارت: مون سون بارشیں 774 افراد کی جان لے گئی

بھارت کی 7 ریاستوں میں   مون سون  بارشوں    نے اب تک  774 افراد کی جان لے لی ہے ۔

 بھارتی محکمہ داخلہ  کے مطابق، مون سون بارشوں کے باعث  کیرالہ  میں 187، اتر پردیش  میں 171، مغربی بنگال میں 170،مہاراشٹر میں 139 جبکہ گجرات میں 52 ،آسام میں 45 اور  ناگا لینڈ میں  10 افراد ہلاک ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان بارشوں سے 27 افراد  تاحال لا پتہ ہیں جبکہ  245 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ، بارشوں کا یہ سلسلہ ف الوقت جاری رہے گا

 



متعللقہ خبریں