انڈونیشیا: 5.5 کی شدت سے زلزلہ، ایک شخص ہلاک

سماٹرا  میں 5.5 کی شدت سے آنے والے زلزلے  میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے

1016948
انڈونیشیا: 5.5 کی شدت سے زلزلہ، ایک شخص ہلاک

انڈونیشیا کے مغربی علاقے سماٹرا  میں 5.5 کی شدت سے آنے والے زلزلے  میں ایک شخص ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

انڈونیشیا کے محکمہ موسمیات و ارضیات کے مطابق زلزلے کا مرکز سولوک شہر سے 15 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 14 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

روزنامہ ٹیمپو کے مطابق سولوک شہر سے منسلک گاوں روانگ میں زلزلے کی وجہ سے ایک گھر کی دیواریں مسمار ہونے  کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور 2 معمولی زخمی ہو گئے ہیں۔

زلزلے میں 23 عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

پیسیفک سونامی مرکز نے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ نہیں دی۔



متعللقہ خبریں