فلپائن، ٹراپیکل طوفان سے ہزاروں افراد متاثر

فلپائن میں گزشتہ برس مؤثر ہونےو الے  تمبین  طوفان   سے پیدا ہونے والے سیلاب اور لرزش ِ اراضی سے 120 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے

1015899
فلپائن، ٹراپیکل طوفان سے ہزاروں افراد متاثر

فلپائن میں ٹراپیکل ہینری  طوفان کے باعث 71 ہزار 310 افراد کو محفوظ مقامات کو منتقل کر دیا گیا ہے۔

مقامی پریس میں جگہ پانے والی خبر کے مطابق فلپائن قومی آفات ایجنسی سے جاری کردہ اعلامیہ میں  اطلاع دی گئی ہے کہ 'ہینری' نامی ٹراپیکل طوفان سے  متاثر ہ ملک میں  حفاظتی تدابیر اختیار کیا جا رہی ہیں۔

اعلامیہ میں  واضح کیا گیا ہے کہ خطرات موجود ہونے والے علاقوں میں مقیم 19 ہزار سے زائد کنبوں  کو 59 مختلف مقامات کو منتقل کرتے ہوئے ان کی ضروریات کو پورا کیا گیا ہے۔ جبکہ طوفان  سے ابتک 152 مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔

یاد رہے کہ فلپائن میں گزشتہ برس مؤثر ہونےو الے  تمبین  طوفان   سے پیدا ہونے والے سیلاب اور لرزش ِ اراضی سے 120 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

اس ملک میں  ہر برس  بحرالکاہل   سے اٹھنے والے 20 کے قریب طوفان  آتے  ہیں۔

 



متعللقہ خبریں