افغانستان: داعش کے جنگجووں نے طالبان پر حملہ کر دیا،15 افراد ہلاک

افغانستان میں انتہا پسند گروہ  داعش کے جنگجوؤں نے طالبان کے کمانڈر شیر محمد غضنفر کے گھر پر حملہ کرتے ہوئے 15 افراد کو ہلاک کر دیا

1014716
افغانستان: داعش کے جنگجووں نے طالبان پر حملہ کر دیا،15 افراد ہلاک

افغانستان میں انتہا پسند گروہ  داعش  کے جنگجوؤں نے طالبان کے کمانڈر شیر محمد غضنفر کے گھر پر حملہ کرتے ہوئے 15 افراد کو ہلاک کر دیا۔

 سرپل صوبے کے حکام نے بتایا ہے کہ سیدہ  قصبے میں یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب طالبان نماز جنازہ ادا کر رہے تھے۔

 یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں رونما ہوا جب افغانستان کے کئی علاقوں میں یہ دونوں جنگجو گروہ ايک دوسرے کے خلاف جھڑپوں میں مصروف ہیں۔

 واضح رہے کہ  افغانستان میں داعش گروہ میں سابق طالبان باغی بھی شریک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں