بھارت: فیری بوٹ الٹنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

منگل کی رات دریائے گوڈاواری  میں ایک مسافر کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 44 مسافروں میں سے 12 کی لاشیں مل گئی ہیں: این چندرابابو

972826
بھارت: فیری بوٹ الٹنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

بھارت کے جنوب میں دریائی آمد و رفت  کرنے والی ایک فیری بوٹ الٹنے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 12 تک پہنچ گئی ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ایک خبر کے مطابق صوبہ آندرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نے کہا ہے کہ منگل کی رات دریائے گوڈاواری  میں ایک مسافر کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں 44 مسافروں میں سے 12 کی لاشیں مل گئی ہیں ۔

چندرا بابو نے کہا ہے کہ 22 مسافروں نے تیر کر اپنی جانیں بچائی جب کے 10 افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں گنجائش سے زائد مسافروں کو سوار کرنے  اور فیری بوٹس کی خستہ صورتحال کی وجہ سے  فیری بوٹ ڈوبنے کے حادثات ایک تواتر سے پیش آتے رہتے ہیں۔

گذشتہ سال بھی ماہِ نومبر میں  صوبہ آندرا پردیش میں کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں