امریکہ اور اسرائیل سیاسی کھیلوں کے ساتھ مسلمانوں کو بیت المقدس سے جُدا کرنے کی کوشش میں ہیں

صیہونی انتظامیہ اور امریکہ  کا خیال ہے کہ وہ فلسطینی عوام پر مزید دباو ڈال کر انہیں ان کے جائز حق سے محروم کر سکیں گے یا دنیا کے مسلمانوں کو ان کی اپنی زمین یعنی بیت المقدس سے جُدا کر سکیں گے: حسن روحانی

972406
امریکہ اور اسرائیل سیاسی کھیلوں کے ساتھ مسلمانوں کو بیت المقدس سے جُدا کرنے کی کوشش میں ہیں

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی اقوام متحدہ کے فیصلوں کے منافی ہے اور علاقے میں امن  اور استحکام کو نقصان پہنچائے گی۔

کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں روحانی نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل  اپنے سیاسی کھیلوں کے ساتھ  دنیا کے مسلمانوں کو بیت المقدس سے جُدا کرنے کی  کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صیہونی انتظامیہ اور امریکہ  کا خیال ہے کہ وہ فلسطینی عوام پر مزید دباو ڈال کر  انہیں ان کے جائز حق سے محروم کر سکیں گے یا دنیا کے مسلمانوں کو ان کی اپنی زمین یعنی بیت المقدس سے جُدا کر سکیں گے۔

روحانی نے کہا کہ جو کچھ انہوں نے کیا ہے وہ ایک بڑی غلطی ہے سیاسی کھیلوں کے ساتھ بیت المقدس کو دنیا کے ڈیڑھ بلین  مسلمانوں سے دُور نہیں کیا جا سکتا۔

اسرائیل کے غزہ کے حملوں پر بھی بات کرتے ہوئے روحانی نے کہا کہ یومِ نقبہ کے موقع پر مسلمان فلسطینی عوام بغیر کسی ہتھیار کے خالی ہاتھ سڑکوں پر نکلے اور ہر ایک نے صیہونیوں کو نہتے شہریوں پر اصلی گولیاں برساتے دیکھا۔ انہوں نے فلسطین کے آزاد اور نہتے عوام کو خون میں نہلا دیا، بیسیوں شہریوں کو قتل اور ہزاروں کو زخمی کر دیا ہے۔

خطاب میں امریکہ پر تازہ پابندیاں لگانے سے متعلق فیصلے پر بھی بات کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ ہم پابندیوں اور جنگ کی دھمکیوں کے سامنے ہتھیار نہیں پھینکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ دباو، پابندیوں اور جنگ کی دھمکیوں کے ساتھ وہ  ایرانی عوام کو غلام بنا لیں گے لیکن ایرانی عوام کے عزم و استقامت نے  ان کی اس سوچ  کو غلط ثابت کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں