شمالی وجنوبی کوریائی وفود کی ملاقات کل ہوگی،اہم معاملات پر مشترکہ غور کا امکان

جنوبی کوریا کی وزارتِ وحدت نے بتایا ہے کہ جنوبی اور شمالی کوریا کل بات چیت کے انعقاد پر متفق ہو گئے ہیں جس میں کوریا کو جوہری اسلحے سے پاک کرنے پر عمل درآمد کے لیے مطلوب اقدامات کو زیر بحث لایا جائے گا

971210
شمالی وجنوبی کوریائی  وفود کی ملاقات کل ہوگی،اہم معاملات پر مشترکہ غور کا امکان

جنوبی کوریا کی وزارتِ وحدت نے بتایا ہے کہ جنوبی اور شمالی کوریا کل  اعلی سطح کی بات چیت کے انعقاد پر متفق ہو گئے ہیں۔

اس  بات چیت میں جزیرہ نما کوریا کو جوہری  اسلحے  سے پاک کرنے پر عمل درآمد کے لیے مطلوب اقدامات کو زیر بحث لایا جائے گا۔

شمالی کوریا  کے  سرکاری میڈیا نے  گزشتہ ہفتے کے روز بتایا تھا کہ پیونگ یانگ نے 23 سے 25 مئی کے درمیان اپنے جوہری تنصیبات  کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پیش رفت سنگاپور میں شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان سربراہی  ملاقات سے ایک ماہ قبل سامنے آئی ہے۔

کل  ہونے والی بات چیت میں شمالی کوریا 29 افراد پر مشتمل ایک وفد بھیجے گا۔

 وفد کی قیادت امن  کمیٹی کے سربراہ ری سون جون کریں گے۔

 دوسری جانب جنوبی کوریا کے 5 رکنی وفد کی قیادت وزیر وحدت چو میونگ جِیُون کریں گے۔

 



متعللقہ خبریں