افغانستان:جلال آباد میں محکمہ مالی امور کو نشانہ بنانے کی کوشش،12 افراد ہلاک درجنوں زخمی

افغان شہر جلال آباد میں دہشتگردوں کے محکمہ مالی امور کے دفتر پر حملے کے نتیجے میں  12 شہری ہلاک اور 36 زخمی ہو گئے ہیں

969939
افغانستان:جلال آباد میں محکمہ مالی امور کو نشانہ بنانے کی کوشش،12 افراد ہلاک درجنوں زخمی

افغان شہر جلال آباد میں دہشتگردوں  کے حملے کے نتیجے میں  12 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام نے بتایا ہے کہ ان حملہ آوروں نے گزشتہ  روز اس مشرقی شہر میں واقع ایک حکومتی عمارت پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

 ننگر ہار صوبے کے  ترجمام عطا اللہ ہوگیانی کے مطابق، اس کارروائی میں جلال آباد میں واقع محکمہ مالی امور  کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی جس میں 36 افراد زخمی بھی ہوئے۔

یاد رہے کہ  حالیہ عرصے میں افغان طالبان اور دیگر  دہشتگرد تنظیموں نے اپنی پرتشدد کارروائیوں میں  اضافہ کر دیا ہے۔



متعللقہ خبریں