ملائیشیا :مہاتیر محمد نے حلف اٹھالیا، ٹرمپ کی مبارکباد
ملائیشیا کے 92 سالہ بزرگ سیاستدان مہاتیر محمد نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے جس کے بعد کئی عالمی رہنماوں سمیت امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے
ملائیشیا کے 92 سالہ بزرگ سیاستدان مہاتیر محمد نے وزیر اعظم کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔
کئی عالمی رہنماؤں کے علاوہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انہیں مبارکباد کا پیغام ارسال کیا ہے۔ گزشتہ اتوار کو ہوئے انتخابات میں مہاتیر محمد کے سیاسی اتحاد نے وزیراعظم نجیب رزاق کے حکمران اتحاد کو غیر معمولی طور پر شکست دے دی تھی۔
ساٹھ سال بعد ملائیشیا میں حزب اختلاف پارٹی نے کامیابی حاصل کی ہے۔
مہاتیر محمد نے گزشتہ شام دارالحکومت کوالالمپور میں ایک تقریب میں بطور وزیر اعظم حلف اٹھایا۔
یاد رہے کہ مہاتیرمحمد ملائیشیا میں طویل ترین عرصے تک اقتدار میں رہنے والے سیاستدان بھی ہیں۔
متعللقہ خبریں
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
لیبیا میں اقامہ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک
روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ