سلامتی کونسل کا وفد بنگلہ دیش میں ،روہنگیا مسلم کیمپ کا دورہ کرے گا

اقوام متحدہ کی کونسل کے دورے کا آغاز بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے سب سے بڑے کیمپ کاکس بازار سے ہو گا جہاں اقوام متحدہ کے سفیر کیمپوں میں مقیم افراد سے ملاقات کریں گے

961371
سلامتی کونسل کا وفد بنگلہ دیش میں ،روہنگیا مسلم کیمپ کا دورہ کرے گا

میانمار اُس وقت دنیا کی توجہ کا مرکز بنا جب ملک  میں بسنے والے روہنگیا مسلم اقلیت کے خلاف اگست سن 2017 میں ہوئے فوجی آپریشن کے بعد سے اب تک سات لاکھ سے زائد افراد اپنے گھر بار چھوڑ کر دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے جن میں سے اکثر اس وقت بنگہ دیش کے مہاجر کیمپوں میں مقیم ہیں۔

سلامتی کونسل کی جانب سے بدھ مت کے ماننے والوں کی اکثریتی آبادی پر مشتمل اس ملک پر دباؤ ڈالا جا رہا ہے کہ وہ کئی دہائیوں سے جاری مسلمانوں کے خلاف تعصب پر منبی رویہ ترک کرے اور ان مہاجرین کی بحفاظت واپسی کو یقینی بنائے۔

اقوام متحدہ کی کونسل کے دورے کا آغاز بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین کے سب سے بڑے کیمپ کاکس بازار سے ہو گا جہاں اقوام متحدہ کے سفیر کیمپوں میں مقیم افراد سے ملاقات کریں گے۔

 جس کے بعد کویت، برطانیہ اور پیرو سمیت دیگر ممالک کے نمائندوں پر مشتمل سلامتی کانسل کا وفد رخائن   کا بھی دورہ کرے گا۔

سلامتی کونسل کے ارکان اس چار روزہ دورے میں میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی سے بھی ملاقات کریں گے۔

 واضح رہے کہ  سوچی کو رخائن  کی صورتحال پر خاموشی کے باعث دنیا بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔



متعللقہ خبریں