حکومت ہند کا نصف آبادی کو صحت کا بیمہ دینے کا اعلان،1ارب 50 کروڑ ڈالر مختص
بھارت نے اپنے ملک کی نصف آبادی کو صحت کی انشورنس فراہم کرنے کے لیے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ فنڈز مختص کیے ہیں جس سے تقریباً 10 کروڑ خاندانوں کو فائدہ پہنچےگا
![حکومت ہند کا نصف آبادی کو صحت کا بیمہ دینے کا اعلان،1ارب 50 کروڑ ڈالر مختص](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/43db/437d/483b/5990435d280fa.jpg?time=1718509351)
بھارت نے اپنے ملک کی نصف آبادی کو صحت کی انشورنس فراہم کرنے کے لیے ایک ارب 50 کروڑ ڈالر سے زیادہ فنڈز مختص کیے ہیں جس سے تقریباً 10 کروڑ خاندانوں کو جن کی تعداد 50 کروڑ نفوس کے لگ بھگ ہے پیچیدہ بیماریوں کے علاج کے لیے سالانہ 5 لاکھ روپے تک کی سہولت حاصل ہو جائے گی۔
نئے وفاقی بجٹ میں حکومت نے اپنےصحت پروگرام کے لیے 200 ارب روپے رکھے ہیں تاہم عہدے داروں کا کہنا ہے کہ جیسے جیسے یہ پروگرام آگے بڑھے گا اس کے لیے مزید رقوم مہیا کی جائیں گی۔
بھارت کے وزیر صحت جے پی ندا نے کہا ہے یہ ایک اہم فیصلے کی جانب تاریخی قدم ہے اور یہ دنیا بھر میں صحت کے تحفظ کا سب سے بڑا پروگرام ہے۔
بیمہ صحت کا یہ پروگرام جس سے بھارت کے غریبوں کو فائدہ پہنچے گا ایک ایسے ملک میں ، جہاں ڈاکٹروں اور اسپتالوں کی کمی ہے وزیراعظم مودی کے اصلاحاتی پروگرام کا ایک حصہ ہے۔
بھارتی حکومت نے حالیہ سالوں میں دواؤں اور طبی آلات کی قیمتوں میں اضافے پر پابندیاں لگائی ہیں تاکہ صحت کی دیکھ بھال کے اخراجات عام لوگوں کی دسترس میں رہ سکیں۔
بیمہ صحت پر اٹھنے والے اخراجات بھارت کی کل قومی آمدنی کے ایک فی صد کے مساوی ہیں، جو دنیا بھر میں صحت کے شعبے کے لیے رکھے جانے والے کم تر فنڈز میں شامل ہیں۔
متعللقہ خبریں
![لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/9b30/292d/1315/66694a5900688.jpg?time=1718509352)
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
لیبیا میں اقامہ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
![روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/8989/5073/8f50/6563293283081.jpg?time=1718509352)
روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک
روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ