شمالی و جنوبی کوریائی حکام کے درمیان ملاقات،سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق

شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہوں کے اجلاس کی تجویز سے اتفاق کیا ہے جس کا مقصد ہمسایہ ریاستوں کے تعلقات میں بہتری لانا ہے

923665
شمالی و جنوبی کوریائی حکام کے درمیان ملاقات،سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق

شمالی کوریا کے سربراہ کِم جونگ اُن نے شمالی اور جنوبی کوریا کے سربراہوں کے اجلاس کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔

 یہ تجویز جنوبی کوریا کے ایک خصوصی وفد کے دورہ پیونگ یانگ کے دوران پیش کی گئی ہے۔

اس دورے کا مقصد دونوں ہمسایہ ریاستوں کے تعلقات میں بہتری لانا ہے۔

خبر کے مطابق ،کِم جونگ اُن نے گزشتہ شب عشائیے کے موقع پر قومی یکجہتی کے حوالے سے ایک نئی تاریخ رقم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ  گزشتہ ماہ جنوبی کوریا میں ہونے والے سرمائی اولمپکس کے دوران شمالی کوریا کے اعلیٰ سطحی وفد کے جنوبی کوریا کے دورے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی امید پیدا ہو گئی ہے۔



متعللقہ خبریں