بھارت: یہ کیا کیا منتری جی ،عام سڑک پر ہی دیوار گیلی کردی

راجھستان کے وزیر صحت اور بی جے پی رہنما کالی چرن صراف جے پور میں سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر پیشاب  کرتے دیکھے گئے جن کی ویڈیو بھی میڈیا پر گردش کر رہی ہے

911709
بھارت: یہ کیا کیا منتری جی ،عام سڑک پر ہی دیوار گیلی کردی

حکومت ہند کی  حکمراں جماعت بی جے پی کے وزیر صحت سڑک پر ہی شروع ہوگئے اور دیوار گیلی کر دی ۔

جی ہاں مودی سرکار ایک جانب ملک بھر میںبیت الخلا٫ بنانے کے منصوبے بنا رہی ہے توان کے وزیرکھلے عام سڑکوں پر  رفع حاجت کرتے نظر آتے ہیں۔

خبر  کے مطابق راجھستان کے وزیر صحت اور بی جے پی رہنما کالی چرن صراف جے پور میں سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر پیشاب  کرتے دیکھے گئے۔
دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ایسی حرکت کرنے پرعام آ دمی پر 200روپے جرمانہ کیا جاتا ہے۔

اس بارے میں وزیر صحت کالی چرن کاکہنا ہے اس میں کوئی بڑی بات نہیں ہے تاہم وزیر موصوف کی یہ حرکت سوشل میڈیا پر آ چکی ہے۔



متعللقہ خبریں