افغانستان: دہشت گرد تنظیم داعش کا پولیس تھانے پر حملہ

حملے کے بعد جھڑپ  شروع ہو گئی جس میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ  دہشت گرد تنظیم کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے

865160
افغانستان: دہشت گرد تنظیم داعش کا پولیس تھانے پر حملہ

افغانستان کے مشرقی شہر نورستان کے علاقے واما میں دہشت گرد تنظیم داعش نے پولیس تھانے پر حملہ کر دیا۔

حملے کے بعد جھڑپ  شروع ہو گئی جس میں 3 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ  دہشت گرد تنظیم کے 12 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔

نورستان کے پولیس ڈائریکٹر غلام فاروق نورستانی نے حملے کے بارے میں جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ داعش کے حملے کے بعد جھڑپ شروع ہو گئی جس کے نتیجے میں 3  پولیس اہلکار ہلاک  اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

نورستانی کے مطابق جھڑپ میں داعش کے 12 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے جبکہ 18 دہشت گرد زخمی ہوئے ہیں۔

نورستانی نے کہا کہ داعش نے نورستان میں پہلی دفعہ حملہ کیا ہے۔



متعللقہ خبریں