بھارت میں پلاسٹک تیار کرنے والے ایک کارخانے میں آتشزدگی ۔ 11 افرادہلاک

بھارت کے صوبہ پنجاب کے شہر لودھیا میں پلاسٹک تیار کرنے والے ایک کارخانے میں آگ لگنے کے بعد عمارت کے زمین بوس ہو جانے کے نتیجے میں 11 افرادہلاک  ہو گئے ہیں ۔

852094

  فائر بریگیڈ  کے ایک افسر نے بتایا ہے کہ ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام جاری ہے لیکن عمارت کے نیچے دبے ہوئے افراد کی تعداد معلوم نہیں ہے ۔

 صوبائی وزیر اعظم عمارندر سنگھ نے جائے حادثہ پر پہنچ کر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ  آتشزدگی اور عمارت کے زمین بوس ہونے   کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہے  اور حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین  کو معاوضہ ادا کیا جائے گا ۔

متعللقہ خبریں