افغانستان:آئل ٹینکر میں دھماکہ،8 افراد ہلاک درجنوں زخمی

افغان صوبہ پروان میں ایک آئل ٹینکر کے ساتھ نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے

839048
افغانستان:آئل ٹینکر میں دھماکہ،8 افراد ہلاک درجنوں زخمی

افغان صوبہ پروان میں ایک آئل ٹینکر کے ساتھ نصب بم پھٹنے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

آئل ٹینکر کے ساتھ نصب یہ بم اُس وقت پھٹا جب ایک مسافر بس اس کے قریب موجود تھی۔

اس دھماکے کے نتیجے میں 30 کے قریب افراد زخمی بھی ہیں جن میں سے آٹھ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

 پروان کی صوبائی کونسل کے ایک رُکن غلام بہاالدین جیلانی کے مطابق دھماکے کے سبب آئل ٹینکر اور بس دونوں میں آگ لگ گئی۔



متعللقہ خبریں