افغانستان میں خود کش حملے پر ترکی کی شدید مذمت

کابل میں کل بعد از جمعہ مسجد کے سامنے ایک خودکش حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہوگئے تھے

817391
افغانستان میں خود کش حملے پر ترکی کی شدید مذمت

افغان دارالحکومت کابل میں خود کش حملے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 20 زخمی ہو گئے۔

یہ حملہ بروز جمعہ بعد از دوپہر  کیا گیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے  اپنے جسم پر خود کش جیکٹ پہن رکھی تھی جس نے مسجد کے باہر اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا۔

اس حملے کی ذمہ داری داعش نے مول لی ہے۔

ترکی نے  اس حملے  کے حوالے سے مذمتی و تعزیتی پیغام دیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کابل کی ایک مسجد پر دہشت  گرد حملے میں انسانوں کے ہلاک اور  زخمی ہونے کی اطلاع افسوسناک ہے، ہم افغانستان کے مختلف عقیدوں اور نسلی گروہوں کے  درمیان   مطابقت کو ہدف بنانے والے اس مذموم حملے  کی مذمت کرتے ہوئے اور ہلاک شدگان کی مغفرت کے دعاگو ہیں۔



متعللقہ خبریں