بھارت کی پاک سرحدوں پر ایک بار پھر بھاری بمباری
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے علاقے میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کا عمل گزشتہ برس کے آخری ایام سے زور پکڑ گیا ہے
![بھارت کی پاک سرحدوں پر ایک بار پھر بھاری بمباری](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/a190/a56d/a5ca/59cf49d9c8985.jpg?time=1718310050)
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے کنٹرول لائن کے راولا کوٹ اور راکھ چِکری کے مقام پر شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں اور مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا۔
بھارتی فورسز کی فائرنگ سے ایک فوجی سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ تین فوجی زخمی ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا منہ توڑ اور بھرپور جواب دیا جس سے بھارتی فوجیوں کو جانی و مالی نقصان ہوا۔
پاک فوج نے ان بھارتی سرحدی چوکیوں کو بھی نشانہ بنایا جہاں سے فائر کھولا گیا تھا۔
خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشمیر کے علاقے میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے کا عمل گزشتہ برس کے آخری ایام سے زور پکڑ گیا ہے۔
جموں کشمیر کا علاقہ دونوں ملکوں کے برطانیہ سے آزادی حاصل کرنے کے بعد سے کشیدگی کا شکار ہے۔
اس تاریخ سے ابتک پر تشدد واقعات میں 70 ہزار افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
متعللقہ خبریں
![لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/9b30/292d/1315/66694a5900688.jpg?time=1718310050)
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
لیبیا میں اقامہ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
![روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/8989/5073/8f50/6563293283081.jpg?time=1718310050)
روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک
روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ