کمبوڈیا:حزب اختلاف کے رہنما پر بغاوت کاالزام
کمبوڈیا کی حکومت نےحزب اختلاف کے رہنما کم سوخا پر بغاوت کا الزام عائد کر دیا ہے
کمبوڈیا کی حکومت نےحزب اختلاف کے رہنما کم سوخا پر بغاوت کا الزام عائد کر دیا ہے۔
دارالحکومت نوم پنہ کی عدالت کے مطابق ، غیر ملکیوں کے ساتھ خفیہ طریقے سے سازباز رکھنا بغاوت کے زمرے میں آتا ہے جس کا الزام ثابت ہونے کی صورت میں سوخا کو پندرہ سے تیس سال تک قید کی سزا سنائی جا سکے گی۔
یاد رہے کہ سوخا کو 3 ستمبر کو حراست میں لیا گیا تھا جن کی گرفتاری وزیراعظم ہن سین کے مخالفین کے خلاف جاری انتقام کا حصہ ہے۔
قبل ازیں، وزیراعظم سین نے بھی حزب اختلاف رہنما پر امریکی تعاون سے سازش کرنے کا الزام عائد کیا تھا
متعللقہ خبریں
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
لیبیا میں اقامہ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک
روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ