طالبان نے ضلع جانی خیل کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا
افغانستان کےعلاقے پکتیا کے ضلع جانی خیل میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز میں شدید جھڑپ ہوئی جس کے بعد طالبان نے ضلع کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا
طالبان نے شدید جھڑپ کے بعد ضلع جانی خیل کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے۔
افغانستان کےعلاقے پکتیا کے ضلع جانی خیل میں طالبان اور سیکیورٹی فورسز میں شدید جھڑپ ہوئی جس کے بعد طالبان نے ضلع کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ۔25 جولائی کوہونیوالی ایک جھڑپ کے دوران ضلع جانی خیل طالبان کے قبضے میں چلاگیا تھا تاہم صرف 2دن بعد فورسز نے اس ضلع کا کنٹرول دوبارہ چھڑا لیا تھا مگراب اس ضلع پردوبارہ طالبان قابض ہوگئے ہیں۔
صوبہ پکتیکا کے پولیس سربراہ کو رائیلی عابد یانی نے تصدیق کرتے ہوئے کہاہے کہ طالبان نے علاقے کا کنٹرول دوبارہ سنبھال لیا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ کے دوران 24 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
افغان میڈیا کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے صوبہ فراہ میں طالبان کی گاڑیوں کونشانہ بنایا جس جس کے نتیجے گاڑیاں مکمل طور پرتباہ اور 6 جنگجوہلاک ہوگئے ہیں ۔ علاوہ ازیں، کابل کے قریب واقع امریکی فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں 3 خواتین ہلاک اور ایک زخمی ہو گئی۔
یہ خواتین فوجی اڈے کی حفاظتی چوکیوں پرمتعین تھیں اور امریکی اڈے کے قریب بازار سے چیزیں خریدرہی تھیں کہ نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کردیا۔ اس واقعے کی ذمے داری فی الحال کسی نے قبول نہیں کی ہے ۔
متعللقہ خبریں
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
لیبیا میں اقامہ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک
روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ