کابل میں متعین عراقی سفارت خانے پر حملہ

نستان کے دارالحکومت  کابل میں  متعین عراقی  سفارت خانے  پر کار بم حملہ کیا گیا جس کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے

780645
کابل میں متعین عراقی سفارت خانے پر حملہ

  افغانستان کے دارالحکومت  کابل میں  متعین عراقی  سفارت خانے  پر  کار بم حملہ کیا گیا ۔

  بتایا گیا ہے کہ، بم سے بھری ایک  گاڑی سفارت خانے کی  دیوار سے  جا  ٹکرائی  جس کے بعد ایک مسلح شخص نے  سفارت خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی  ۔

 عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ  اس دوران   علاقہ اسلحے کی آواز سے گونج اٹھا  جس میں فی الحال  کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی ہے ۔

  حکام کا کہنا ہے کہ اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔

 



متعللقہ خبریں