بھارتی وزیراعظم مودی  اسرائیل کے تین روزہ دورے پر

وزیراعظم نریندر مودی اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم ہیں۔

764038
بھارتی وزیراعظم مودی  اسرائیل کے تین روزہ دورے پر

 

 بھارتی وزیراعظم نریندر مودی آج صبح اسرائیل کے تین روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی اسرائیل کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم ہیں ۔ وہ آج اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پہنچیں گے جہاں ان کے پرتپاک استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

نریندر مودی اپنا دورہ اسرائیل مکمل کرنے کے بعد 6 جولائی کوجرمنی روانہ ہوں گے جہاں وہ جی 20 کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیراعظم نریندر مودی ایک ایسے وقت پر اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں جب ان دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعلقات بے حد مستحکم ہیں۔ بین الاقوامی سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت اگرچہ ماضی میں فلسطینی جدوجہد کا حامی رہا ہے لیکن بھارتیہ جنتا پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اس کی پالیسی میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور اب مودی حکومت اسرائیلی مؤقف کی خاموش حمایت میں مصروف ہے۔

واضح رہے کہ 1992 میں شروع ہونے والے بھارت اسرائیل سفارتی تعلقات کو ان دنوں 25 سال بھی مکمل ہورہے ہیں اور اس حوالے سے نریندر مودی کا دورہ اسرائیل خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیا جارہا ہے۔

دونوں ملکوں کے مابین کئی اہم دفاعی معاہدوں پر دستخط کی توقع  کی جاتی ہے۔ اسرائیل وہ اہم ملک ہے جو بھارت کو جدید میزائل اور ڈرون فروخت کرتا ہے ۔



متعللقہ خبریں