جلال آباد میں بم دھماکہ ، ایک پولیس اہلکار  ہلاک، تین شہری زخمی

افغانستان کے صوبہ ننگر ہار  کے مرکز جلال آباد میں بموں سے لدی ہوئی ایک گاڑی سے ہونے والے حملے میں ایک پولیس اہلکار  ہلاک اور تین شہری زخمی ہو گئے ہیں ۔

743868

ننگر ہار گورنر ہاؤس کے ترجمان عطا اللہ ہوگیانی  نے بتایا ہے کہ ایک گاڑی میں نصب بم کو جلال آباد ہوائی اڈے کے جوار  میں  ایک پولیس چوکی کے قریب پھاڑا گیا  جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار  ہلاک اور تین شہری زخمی ہو گئے ہیں ۔ اس حملے کی ذمہ داری فی الحال کسی نے مول نہیں لی ہے ۔

 یاد رہے کہ کل صبح  افغانستان کے  دارالحکومت کابل میں غیر ملکی سفارت خانوں کے علاقے میں  بم دھماکوں کے نتیجے میں 90 افراد ہلاک  اور 350 سے زائد زخمی  ہو ئے ہیں ۔

متعللقہ خبریں