فلپائن کے جنوبی علاقوں میں دہشتگردی کا راج،صدر نے مارشل لا٫ نافذ کردیا

فلپائن  کے صدر روڈریگو دوٹیرتے  نے ملک کے جنوبی صوبے منداناو سے  متصل  ماراوی شہر میں  دہشت گردی کے جواز میں  دوماہ کےلیے مارشل  لا٫ نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے

737982
فلپائن کے جنوبی علاقوں میں دہشتگردی کا راج،صدر نے مارشل لا٫ نافذ کردیا

فلپائن  کے صدر روڈریگو دوٹیرتے  نے روس کے دورے کے دوران   ملک کے جنوبی صوبے منداناو سے  متصل  ماراوی شہر میں   دہشت گردی   کے جواز میں  دو  ماہ کےلیے مارشل  لا٫ نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

صدارتی ترجمان ایرنیستو ابیلا نے یہ بھی بتایا کہ صدر اپنا دورہ مختصر کرتےہوئے وطن لوٹ جائیں گے۔

 وزیر دفاع ڈیلفن لورینزانا نے  کہاہے کہ فوج نے ماراوی شہر میں  دہشتگردوں کے سرغنہ کی تلاش کےلیے کاروائی کی  جو کہ جھڑپ میں تبدیل ہو گئی  جس کے نتیجے میں  2 فوجیوں سمیت  1 پولیس اہلکار  ہلاک اور 12 افراد زخمی ہو گئے۔

 وزیر دفاع نے بتایا کہ    دہشت گردوں نے بلدیہ کی عمارت ، ایک اسپتال  اور ایک جیل پر   قبضہ  کرتےہوئے ایک گرجا گھر  اور دیگر عمارتوں کو نذر آتش بھی کر دیا ۔ شہر   اس وقت تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے  ،بجلی  کا نظام  منقطع ہے اور وہاں خوف کا راج ہے۔



متعللقہ خبریں