افغانستان آپریشنز ، 65شدت پسند ہلاک 55 زخمی

افغانستان میں ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں 2اہم طالبان رہنما ؤں سمیت 65شدت پسند ہلاک اور 55 زخمی ہوگئے ہیں ۔

732111
افغانستان آپریشنز ، 65شدت پسند ہلاک 55 زخمی

 

 افغانستان میں طالبان کی گاڑی کے سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرانے اور ملک کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کے انسداد دہشتگردی آپریشنز میں 2اہم طالبان رہنما ؤں سمیت 65شدت پسند ہلاک اور 55 زخمی ہوگئے ہیں ۔

افغانستا ن وزارت دفاع کی طرف سے جاری بیان  کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں کاروائیوں  کے دوران 27شدت پسند ہلاک اور20زخمی ہوگئے ہیں ۔  صوبہ قندھار کے ضلع میوند میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں 10شدت پسند ہلاک اور7دیگر زخمی ہوگئے جبکہ  بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیاگیا ہے ۔

وزارت دفاع کے مطابق ضلع میدوند میں طالبان کی گاڑی سڑک کے کنارے نصب بم سے ٹکرانے  کے بعد مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

ادھر ،ضلع نش کے آپریشن میں 10شدت پسند ہلاک اور 6زخمی ہو گئے جبکہ 2کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ صوبہ سمگان میں فورسزکے ٹارگٹڈ آپریشن میں 2اہم طالبان رہنما مارے گئے۔ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے 6شد ت پسندوں میں مولوی جلال اور ولوی غیاث الدین بھی شامل ہیں۔آپریشن کے دوران 15شدت پسند زخمی بھی ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں