چین  متعلقہ منصوبوں کے لئے 79 بلین ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا: صدر شی

'بیلٹ اینڈ روڈ' پروجیکٹ دو طرفہ مفادات کے اصول کے ساتھ، سرمائے ،ٹیکنالوجی اور انسان   جیسے صنعتی پیداوار کے بنیادی اجزائے ترکیبی کی پیداوار ، وسائل اور مشترکہ کاروائیوں تک رسائی میں سہولت پیدا کرے گا۔ شی

731746
چین  متعلقہ منصوبوں کے لئے 79 بلین ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا: صدر شی

چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان سمیت 29 ممالک کے حکام کی شرکت سے منعقدہ "بیلٹ اینڈ روڈ  بین الاقوامی فورم" کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں چین کے صدر شی نے کہا کہ چین  متعلقہ منصوبوں کے لئے 79 بلین ڈالر کی مالی امداد فراہم کرے گا۔

چین  کی میزبانی میں  130 ممالک اور 70 بین الاقوامی اداروں  سے ایک ہزار 500 افراد کی شرکت سے  منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شی نے کہا کہ 2 ہزار سالہ ماضی کی حامل شاہرائے ریشم نے ایشیاء، افریقہ اور یورپ کے ممالک  کے اعتقادات کے مراکز اور متعدد تہذیبوں کو ایک دوسرے سے  منسلک کیا اور اس طرح بین المعاشرتی اقتصادیات اور ثقافتی رابطے کو یقینی بنایا۔

شی نے کہا کہ 'بیلٹ اینڈ روڈ' پروجیکٹ دو طرفہ مفادات کے اصول کے ساتھ، سرمائے ،ٹیکنالوجی اور انسان   جیسے صنعتی پیداوار کے بنیادی اجزائے ترکیبی کی پیداوار ، وسائل اور مشترکہ کاروائیوں تک رسائی میں سہولت پیدا کرے گا۔

مذکورہ منصوبے میں دنیا بھر سے وسیع پیمانے پر شرکت کا ذکر کرتے ہوئے شی نے کہا کہ' بیلٹ اینڈ روڈ ' منصوبہ روس کے مجّوزہ 'ایشیاء اقتصادی تعاون' منصوبے اور ترکی کے مجّوزہ 'وسطی کوریڈور' منصوبے کے ساتھ بھی ہم آہنگ ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے حوالے سے 60 کے قریب ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کا ذکر کرتے ہوئے شی نے کہا کہ چین سے یورپ تک جانے والے اس منصوبے کی مدد سے بّری، بحری ، فضائی ، ریلوے لائن  اور سائبر شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہو گا اور بندرگاہوں اور پائپ لائن منصوبوں کے ساتھ اس تعاون کو مزید تقویت ملے گی۔

شی نے کہا کہ چین نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے دائرہ کار میں متعدد ممالک کے ساتھ رسل و رسائل، کارگو، انفراسٹرکچر، انرجی، مواصلات، کسٹم، سوفٹ وئیر، اقتصادیات، تجارت، صنعتی پیداوار اور بحری شعبے کے منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔

منصوبے کے دائرہ کار میں چین کے 40 سے زائد ممالک  اور اداروں کے ساتھ  سمجھوتے کرنے اور فورم کے دوران مزید 30 سے زائد ممالک کے ساتھ تجارتی و اقتصادی تعاون کے سمجھوتوں کا ذکر کرتے ہوئے چین کے صدر شی نے کہا کہ تعاون کے منصوبے آزاد تجارت کے علاقوں کا بھی احاطہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے دائرہ کار میں شریک ممالک کے درمیان تہذیب و ثقافت کے شعبوں میں مواصلات کو تقویت دینے کے لئے تعلیم کے شعبوں میں فنڈز مہیا کئے گئے ہیں اور اس طرح ہر سال شریک ممالک سے 10 ہزار طالبعلموں کو وظائف دئیے جائیں گے۔



متعللقہ خبریں