طالبان نے قندوز کے ایک ضلع پر قبضہ کرلیا،ہلاکتوں کی اطلاعات

افغان حکام کے مطابق، طالبان جنگجوؤں نے قلعہ ذل نامی اس مقام پر مختلف اطراف سے گزشتہ  سہ پہر سے حملے جاری رکھے ہوئے تھے اور آج  دو پہر کو انہوں نے ضلعے کا کنٹرول حاصل کر ليا

726999
طالبان نے قندوز کے ایک ضلع پر قبضہ کرلیا،ہلاکتوں کی اطلاعات

افغان طالبان نے شمال مشرقی صوبہ قندوز کے ايک ضلعے پر قبضہ کر ليا ہے۔

 طالبان جنگجوؤں نے قلعہ ذل نامی اس مقام پر مختلف اطراف سے گزشتہ  سہ پہر سے حملے جاری رکھے ہوئے تھے اور آج  دو پہر کو انہوں نے ضلعے کا کنٹرول حاصل کر ليا۔

قندوز پوليس کے  مطابق  حفاظتی  دستوں نے جم کر لڑائی کی تاہم اضافی فوج  کی عدم دستيابی کے سبب ايک موقع پر انہيں پسپا  ہونا پڑا۔

اس تصادم ميں ہلاکتوں کی اطلاع ہے تاہم تاحال تعداد واضح نہيں۔

 طالبان کے ترجمان ذبيح اللہ مجاہد نے دعویٰ کيا ہے کہ کارروائی ميں درجنوں افغان فوجی مارے گئے اور جنگجوؤں نے کافی اسلحہ بھی حاصل کر ليا ہے۔



متعللقہ خبریں