بنگلہ دیش، ریمال سمندری طوفان کی  بنا پر 8 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

اگر ہر کوئی ہدایات پر عمل کرے تو ہم امید کرتے ہیں کہ ہم اس تباہی سے پہلے کی طرح کامیابی سے نمٹ سکیں گے

2144459
بنگلہ دیش، ریمال سمندری طوفان کی  بنا پر 8 لاکھ سے زائد افراد محفوظ مقامات پر منتقل

بنگلہ دیش کے ساحلوں کو متاثر کرنے والے ریمال سمندری طوفان کی  بنا پر 8 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے۔

انتظامیہ برائے آفات کے وزیر محمد محب الرحمان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ سمندری طوفان کے نتیجے میں اب تک 8 لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

ساحلی قصبوں میں رہنے والے لوگوں سے اپنی حفاظت کے لیے فوری طور پر انخلاء کے مراکز میں جانے کی اپیل کرنے والے  وزیر رحمان نے کہا، "ہم نے طوفان سے نمٹنے کے لیے تمام تر تیاریاں کر رکھی ہیں، اگر ہر کوئی ہدایات پر عمل کرے تو ہم امید کرتے ہیں کہ ہم اس تباہی سے پہلے کی طرح کامیابی سے نمٹ سکیں گے۔ "

رحمان نے بتایا کہ ہم  نے 8 تا9 ہزار سے زیادہ پناہ گاہیں تیار کی ہیں اور انہیں کافی مقدار میں  خشک خوراک، بسکٹ، پانی اور طبی سامان فراہم کیا  ہے۔



متعللقہ خبریں