ریڈ کراس کے کارکنوں پرحملہ، 6 کارکن ہلاک 2 لاپت
بین الاقوامی فلاحی ادارے ریڈ کراس کے حکام نے بتایا ہے کہ ہے کہ افغانستان میں ریڈ کراس کے 6 کارکن ہلاک جبکہ 2 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
![ریڈ کراس کے کارکنوں پرحملہ، 6 کارکن ہلاک 2 لاپت](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/ad76/a401/5a50/589bf6101687a.jpg?time=1718599704)
بین الاقوامی فلاحی ادارے ریڈ کراس کے حکام نے بتایا ہے کہ ہے کہ افغانستان میں ریڈ کراس کے 6 کارکن ہلاک جبکہ 2 لاپتہ ہو گئے ہیں۔
ریڈ کراس کے کابل آفس کے ترجمان احمد رامین ایاز نے کہا ہے کہ ادارے کے کارکنوں پر حملہ شمالی صوبہ جوزجان میں کیا گیا۔ صوبائی پولیس کے سربراہ رحمت اللہ ترکستانی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ واقعہ صوبائی دارالحکومت سے 35 کلومیٹر مغرب میں واقع شبِرغان میں پیش آیا ہے ۔ ابتدائی طور پر کسی دہشت گرد گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن رحمت اللہ ترکستانی کا کہنا تھا کہ داعش سے وفاداری نبھانے والے جنگجو اس علاقے میں موجود ہیں ۔ طالبان نے حملے میں ملوث ہونے کی تردید کر دی ہے۔
دریں اثناء افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیا میں خودکش حملہ آور نے ضلعی ہیڈ کوارٹرز کے باہر روکے جانے پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 2 شہری ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوا۔ اس حملے کی ذمہ داری بھی کسی نے قبول نہیں کی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز کابل میں افغان سپریم کورٹ کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے میں 20 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
متعللقہ خبریں
![لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/9b30/292d/1315/66694a5900688.jpg?time=1718599704)
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
لیبیا میں اقامہ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
![روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/8989/5073/8f50/6563293283081.jpg?time=1718599704)
روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک
روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ