انڈونیشیا میں کشتی میں آتشزدگی ،23 مسافر ہلاک 17 زخمی
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے شمال میں واقع جزیرے پر سیاحوں کو لے جانے والے کشتی میں آگ لگنے سے 23 مسافر ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں ۔
![انڈونیشیا میں کشتی میں آتشزدگی ،23 مسافر ہلاک 17 زخمی](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/cb8e/6193/aa57/56cc70377ebde.jpg?time=1718541556)
انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ کے شمال میں واقع جزیرے پر سیاحوں کو لے جانے والے کشتی میں آگ لگنے سے 23 مسافر ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے ہیں ۔
حکام کے مطابق اس حادثے میں193 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب کشتی سینکڑوں افراد کو لے کر جکارتہ سے تیدونگ جزیرے کی جانب رواں تھی کہ اس میں اچانک آگ لگ گئی۔
عینی شاہدین کے مطابق کشتی چلنے کے 15منٹ بعد ہی خراب انجن کے باعث کشتی کے پچھلے حصے میں شورہونے لگا اور شارٹ سرکٹ کے باعث دھماکے سے پھٹ گیا،جس کے بعد کشتی میں آگ لگ گئی ۔مسافروں نے جان بچانے کیلئے سمندر میں چھلانگ لگادی۔
انڈونیشیا کی پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ کشتی میں آگ جنریٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ انڈونیشیا کے جزائر بڑی حد تک کشتیوں پر انحصار کرتے ہیں لیکن ان میں حفاظتی اصولوں کا خیال نہیں رکھا جاتا ہے۔
متعللقہ خبریں
![لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/9b30/292d/1315/66694a5900688.jpg?time=1718541556)
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
لیبیا میں اقامہ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
![روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/8989/5073/8f50/6563293283081.jpg?time=1718541556)
روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک
روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ