افغانستان: فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا میں شعلوں کی لپیٹ میں آ کر گر گیا: دولت وزیری ، ہیلی کاپٹر کو طالبان نے گرایا ہے: ذبیح اللہ مجاہد

585804
افغانستان: فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبے بغلان میں MI-17 فوجی ہیلی کاپٹر گرنے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

افغانستان کی وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیری کے جاری کردہ بیان کے مطابق دو ہیلی  کاپٹر کمک کے طور پر  بغلان کی کرگان پہاڑی کے علاقے میں فوجی چوکی کی طرف گئے ۔ ہیلی کاپٹروں میں سے ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا میں شعلوں کی لپیٹ میں آ کر گر گیا۔

حادثے میں ہیلی کاپٹر میں موجود 3 فوجیوں سمیت 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

وزیری نے کہا ہے کہ علاقے میں دہشت گرد تنظیموں کا کوئی اثر موجود نہیں ہے۔

تاہم طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کو طالبان نے گرایا ہے۔



متعللقہ خبریں