اشرف غنی اور گلبدین حکمت یار نے امن سمجھوتے پر دستخط کر دیے

گزشتہ ایک سال سے حزبِ اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار کے ساتھ جاری رہنے والے مذاکرات  کے نتیجہ خیز  ثابت ہونے کے بعد  افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بھی سمجھوتے پر دستخط کردیے ہیں

579694
اشرف غنی اور گلبدین حکمت یار نے امن سمجھوتے پر دستخط کر دیے

افغانستان  کے صدر  اشرف غنی  اور حزبِ اسلامی  کے رہنما گلبدین حکمت یار کے درمیان امن کے سمجھوتے پر دستخط کردیے گئے ہیں۔

گزشتہ ایک سال سے حزبِ اسلامی کے رہنما گلبدین حکمت یار کے ساتھ جاری رہنے والے مذاکرات  کے نتیجہ خیز  ثابت ہونے کے بعد  افغانستان کے صدر اشرف غنی نے بھی سمجھوتے پر دستخط کردیے ہیں۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اس معاہدے پر دستخط کرنے کی یہ تقریب کابل کے صدارتی محل میں منعقد کی گئی، جس میں حکمت یار نے ایک ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کر کے دستخط کیے۔ طالبان کے ساتھ 2001ء میں شروع ہونے والی جنگ کے بعد حکومت کے خلاف لڑنے والے کسی گروپ کے ساتھ کابل حکومت کا یہ پہلا امن معاہدہ ہے۔ عالمی سطح پر اس معاہدے کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ نے حکم یار کو    بلیک لسٹ کررکھا تحا اور اب ان کا نام اس لسٹ سے نکال دیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں