افغانستان پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ چوکی اور یہاں موجود اسلحہ ان کے جنگجوؤں کے قبضے میں ہے۔ افغانستان میں اس سے قبل بھی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں کہ جن میں فوج یا پولیس کے اہلکار شدت پسندوں سے جا ملے

578233
افغانستان پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 13 اہلکار ہلاک

افغانستان کے شمالی صوبہ قندوز میں افغان فوج کی ایک سکیورٹی چوکی پر شدت پسندوں کے حملے میں کم ازکم 13 اہلکار مارے گئے ہیں۔

طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ چوکی اور یہاں موجود اسلحہ ان کے جنگجوؤں کے قبضے میں ہے۔

گزشتہ سال طالبان نے حملہ کر کے مختصر وقت کے لیے قندوز شہر پر قبضہ کر لیا تھا اور اس کارروائی کو 2001ء میں اقتدار سے بے دخل کیے جانے والے طالبان کی سب سے بڑی کامیابی قرار دیا گیا۔

افغانستان میں اس سے قبل بھی ایسے واقعات رونما ہو چکے ہیں کہ جن میں فوج یا پولیس کے اہلکار شدت پسندوں سے جا ملے اور اپنے ہی ساتھیوں کی ہلاکت کا سبب بنے۔

آج منگل کو قُندوز کے صوبائی گورنر کے ترجمان محمود دانش نے بتایا کہ اس چیک پوائنٹ پر پندرہ فوجی تعینات تھے، جن میں سے دو کے باغیوں کے ساتھ روابط تھے اور یہ حملہ بھی اُنہی دو کی مدد اور تعاون سے ہوا۔

 

 



متعللقہ خبریں