ہندوستانی شہریوں کی بھی داعش میں شمولیت کا انکشاف

نئی دہلی ہوائی اڈے  سے گرفتار ہونے والی ایک  29 سالہ عورت   نے دوران تفتیش  اس    بات کا انکشاف کیا ہے

570605
ہندوستانی شہریوں کی بھی  داعش میں شمولیت کا انکشاف

ہندوستان کے 22 لاپتہ شہریوں کی افغانستان  جاکر داعش میں شمولیت اختیار کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

افغان نیوز ویب سائٹ خاما کی ایک رپورٹ کے مطابق مذکورہ لاپتہ ہندوستانی شہریوں نے رواں سال یکم جولائی کو داعش میں شمولیت اختیار کی۔

گذشتہ ماہ نئی دہلی ہوائی اڈے  سے گرفتار ہونے والی ایک  29 سالہ عورت   نے دوران تفتیش  اس    بات کا انکشاف کیا ہے۔

اس نے بتایا ہے کہ  داعش میں شمولیت اختیار کرنے والوں میں 13 مرد اور 6 خواتین اور  3 بچے شامل ہیں، مذکورہ افراد ہندوستان کی ریاست کریالہ کے مختلف اضلاع سے مئی اور جولائی میں لاپتہ ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ یہ بات  ایک  ایسے موقع پر سامنے آئی ہے  جب داعش نے مبینہ طور پر افغان طالبان سے امن معاہدہ  قائم کرتے ہوئے اس   ملک میں اپنے قدم مضبوط کرلیے  ہیں۔

 داعش میں یورپ سے نوجوانوں کی بڑی تعداد کی شمولیت کی رپورٹس سامنے آتی رہی ہیں، تاہم اب داعش ایشیائی ممالک کی جانب توجہ دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال  ایک ہزار سے زائد  ہندوستانی علماء نے ایک فتویٰ جار ی کرتے  ہوئے داعش کو غیر اسلامی قرار دیا تھا۔

ایک دوسری رپورٹ کے مطابق  داعش میں نوجوان لڑکوں  کے ساتھ ساتھ نوجوان لڑکیا ں  بھی بڑی تعداد  میں  شام اور عراق کا رخ کررہی ہیں۔ دوسری جناب  اقوام متحدہ کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ عراق و شام میں 30 ہزار غیر ملکی جنگجو موجود ہیں۔

داعش کےکارکنان  انٹر نیٹ پر موجود سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے نوجوانوں کو اپنی انتہا پسند تعلیمات کی جانب راغب کررہے ہیں۔



متعللقہ خبریں