مہاراشٹرا میں پل گرنے سے 2 بسیں دریا میں بہہ گئیں ،  22 مسافر لاپتہ

ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کے باعث دریائے ساوتری میں طغیانی آ گئی ہے۔

543746
مہاراشٹرا میں پل گرنے سے 2 بسیں دریا میں بہہ گئیں ،  22 مسافر لاپتہ

 

 مہاراشٹرا میں پل گرنے سے 2 بسیں دریا میں بہہ گئیں۔ان بسوں میں سوار 22 مسافر لاپتہ ہو گئے ہیں ۔

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کے باعث نظام زندگی متاثر ہو کر رہ گیا ہے جب کہ دریائے ساوتری میں طغیانی کے باعث ممبئی کو گوا سے ملانے والا پل گرنے سے متعدد گاڑیاں دریا میں بہہ گئی ہیں اور 22 مسافر لاپتہ ہو گئے ہیں ۔

ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کے باعث دریائے ساوتری میں طغیانی آ گئی ہے، شدید بارش کے باعث ممبئی کو گوا سے ملانے والا پل گرنے سے 2 بسیں اور متعدد گاڑیاں دریا میں بہہ گئی ہیں۔

مہاراشٹرا حکومت کی زیر پرستی چلنے والی بسوں میں عملے کے 4 افراد سمیت 22 افراد لا پتہ ہیں جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا ہے تاہم مسلسل بارشوں کے باعث آپریشن میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔



متعللقہ خبریں