افغانستان میں تین مغوی ڈاکٹروں کی رہائی
طالبان عسکریت پسندوں نے انہیں شمالی افغانستان میں دو روز قبل اغوا کیا تھا۔ ڈاکٹروں کی رہائی کی تصدیق صوبے سرائے پُل کے گورنر کے ترجمان نے بھی کی ہے
531006
افغانستان کےشمال میں صوبہ سرائے پل میں دو روز قبل طالبان کی جانب سے اغوا کیے جانے والے تین ڈاکٹروں کو رہا کردیا گیا ہے۔
طالبان عسکریت پسندوں نے انہیں شمالی افغانستان میں دو روز قبل اغوا کیا تھا۔ ڈاکٹروں کی رہائی کی تصدیق صوبے سرائے پُل کے گورنر کے ترجمان نے بھی کی ہے۔
ان ڈاکٹروں کو سید ضلع کے ایک گاؤں آہو سے اُس وقت اغوا کیا گیا تھا جب وہ مریضوں کو طبی امداد فراہم کر رہے تھے۔
متعللقہ خبریں
افغانستان: طوفانی بارشیں اور سیلاب، 15 افراد ہلاک
صوبہ بدخشاں اور صوبہ بغلان میں سیلابی ریلے کی وجہ سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں