ملائیشیا میں آسیان اقتصادی برادری کا قیام
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں 27 ویں جنوب مشرقی ایشیا ئی یونین آسیان میں شروع ہوگیا ہے۔ مشرقی ایشیائی ممالک کے اتوار کے روز سے شروع ہونے والے سربراہی اجلاس میں سلامتی کا موضوع کلیدی اہمیت کا حامل رہے گا
![ملائیشیا میں آسیان اقتصادی برادری کا قیام](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/10-11/Files/UploadedImages/7757637227aseanzirvesi.jpg?time=1718657577)
ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں 27 ویں جنوب مشرقی ایشیا ئی یونین آسیان میں شروع ہوگیا ہے۔
مشرقی ایشیائی ممالک کے اتوار کے روز سے شروع ہونے والے سربراہی اجلاس میں سلامتی کا موضوع کلیدی اہمیت کا حامل رہے گا۔
جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے دس رکن ممالک کے رہنماؤں نے ایک اعلامیہ پر دستخط کیا ہے جس سے ’آسیان اقتصادی برادری‘ کا باضابطہ قیام عمل میں آیا ہے۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم نجیب رزاق نے کہا ہے کہ اس بلاک نے ’عملی طور پر تقریبا ٹیکس اور محصول کی روکاوٹیں ختم کردی ہیں۔ اور اب ہم مزید آزاد نقل و حمل کی یقین دہانی اور ترقی اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں دور کرنے کی کوششوں میں لگے ہیں۔‘
انھوں نے اس اعلامیے کو ’بڑی کامیابی‘ سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سیاسی طور پر متحد اور معاشی طور پر منسلک برادری کے قیام کی راہ میں ’میل کا پتھر‘ ہے۔
خیال رہے کہ آسیان کے رکن ممالک میں ملائشیا، لاؤس، برونیئی، کمبوڈیا، انڈونیشیا، میانمار، فلپائن، سنگاپور، تھائی لینڈ اور ویتنام شامل ہیں۔
اس نئے اعلامیے کے تحت آٹھ شعبے کے پیشہ وروں کو اس خطے میں زیادہ آسانیاں حاصل ہوں گی جن میں انجینیئرز، آرکیٹیکٹس، نرسز، ڈاکٹرز، ڈینٹسٹ، اکاؤنٹینٹس، سروے کرنے والے اور سیاحت کے پیشہ ور شامل ہیں۔
اس اعلامیہ پر دستخط کے بعد آسیان کے رہنماؤں نے ایشیا پیسفک کے آٹھ ديگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات کی۔ ان میں امریکہ، چین، جاپان، جنوبی کوریا، بھارت، روس، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں۔
متعللقہ خبریں
![لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/9b30/292d/1315/66694a5900688.jpg?time=1718657577)
لیبیا نے 163 غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن کو ملک بدر کر دیا
لیبیا میں اقامہ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں
![روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/8989/5073/8f50/6563293283081.jpg?time=1718657577)
روسی فوج میں خدمات انجام دینے والے دو بھارتی شہری یوکرین میں ہلاک
روس سے ہندوستانی شہریوں کو بھرتی نہ کرنے اور مسلح شہریوں کو فوری طور پر آزاد کرنے کا مطالبہ